لاہور(پی این آئی) لاہورہائی کورٹ میں پراکسی اور وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک کے استعمال کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی اے نے قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی بندش کا حکم دیا، بہت
سے صارفین وی پی این پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے، ٹک ٹاک کے صارفین اسی جیسی ایپ لائیکی بھی استعمال کر رہے ہیں۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لائیکی پر بھی پابندی عاد کرنے کا حکم دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں