دو بڑے شہروں اور ایک زیر نگرانی علاقے سمیت منی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، کورونا پھر سر اٹھا رہا ہے، بڑے وزیر نے تصدیق کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)دو بڑے شہروں اور ایک زیر نگرانی علاقے سمیت منی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، کورونا پھر سر اٹھا رہا ہے، بڑے وزیر نے تصدیق کر دی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذکردیا گیا،ملک بھر میں

انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ۔وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیرممکن نہیں۔گزشتہ 6 ہفتے اوسط کورونا کیسزکی تعداد2 فیصد سے کم رہی ،پچھلے ہفتے کورونا مثبت کیسزکی تعداد2 فیصد سے زیادہ رہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close