تحریک انصاف کے ایک درجن باغی ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، بڑے ن لیگی لیڈر کے دعوے نے کھلبلی مچا دی

لاہور (پی این آئی)تحریک انصاف کے ایک درجن باغی ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، بڑے ن لیگی لیڈر کے دعوے نے کھلبلی مچا دی، سابق وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک وزیر نے لندن فون کرکے کہا کچھ کریں میرے ساتھ 12 ایم این ایز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی کے استعفوں کے بیان پر لیگی رہنما خواجہ آصف اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔ فواد چوہدری کے ویڈیو بیان پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ ان سےکوئی پوچھے وہ کون وزیر تھاجس نے لندن فون کیا اورکہا کہ میرے ساتھ 11سے 12 تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ پی ٹی آئی وزیر نے کہا کچھ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں اور جن کو فون کیا تھا میں ان کا نام بھی بتاسکتا ہوں۔خواجہ آصف کے بیان پر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن کے فون کا پتہ نہیں لیکن جی ایچ کیو میں خدا کا واسطہ الیکشن جتا دو کا فون سیالکوٹ کے ایک ہارے ہوئے دو نمبر لیڈر نے کیا تھا، آپ استعفیٰ دیں اورالیکشن لڑیں آپ کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلے، اور آپ اپنی مدد کے قابل نہیں کسی کی مدد کیا کریں گے۔ان کاکہنا تھاکہ استعفے دینا آسان نہیں، ن لیگ کے زیادہ سے زیادہ 18 ارکان استعفے دیں گے جب کہ خواجہ آصف بھی ساتھ نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close