کراچی (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ صرف ایک ڈھونگ ہے‘ یہ بیانیہ اس وقت صحیح ہوگا جب معقول جمہوریت ہوگی۔نواز شریف کیسا بہادر آدمی ہے جو ساتھیوں کو دھوکا دے کر بیرون ملک جاکر بیٹھ جاتا ہے۔آر
می چیف کے بیان کہ ’ منزل کے قریب پہنچ چکے ، یقین دلاتا ہوں یہاں سب کچھ اچھا ہوگا‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ آنے والا وقت بتائے گا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس قوم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا ، وہ کہتے ہیں سب اچھا ہوگا تو اس یقین کے ساتھ زندگی کا آغاز کریں کہ واقعی ایسا ہی ہوگا۔زندگی کھیل ہی سزا اور جزا کا ہے لیکن مخصوص عناصر نے پاکستان میں سزا جزا کا تصور ہی ختم کردیا ۔نواز شریف کے بیان ’بزدل آدمی کی ضرورت نہیں‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ نواز شریف کے بیانات لغو، بے بنیاد او جھوٹے ہوتے ہیں، آدمی کو ایسا بہادر نہیں ہونا چاہئے جو ساتھیوں کو دھوکا اور فریب دے کر جدہ اور انگلینڈ میں جاکر بیٹھ جائے، بہادر آدمی کو میدان میں رہ کر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے۔نواز شریف کیسا بہادر آدمی ہے کہ اپنی اولاد پروں کے نیچے اور قوم کے بچوں کو سولی چڑھنے کا کہہ رہا ہے‘اس بوگس، فراڈ، جعلی جمہوریت نے انہیں زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچادیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں