مہنگائی سے لڑائی، اہم فیصلوں کا اعلان 24 گھنٹے میں، وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)مہنگائی سے لڑائی، اہم فیصلوں کا اعلان 24 گھنٹے میں، وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، تفصیل جانیئے، وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضاکاروں کو میدان میں اتارنے کافیصلہ کیا ہے اور معاون خصوصی

عثمان ڈار کو ٹائیگر فورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کیلیے ایکشن پلان تیارکرلیا،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلیے اہم فیصلوں کا اعلان کل ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضاکاروں کو میدان میں اتارنے کافیصلہ کیاہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کاامکان ہے۔وزیراعظم نے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار سے مشاورت مکمل کرلی ہے،وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی ،کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا، ٹائیگر فورس کے رضاکار شریک ہوں گے ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہفتے کو کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس سے ملاقات کروں گا،اب سے ٹائیگر فورس آٹا، چینی،دال و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمت پر نظررکھے گی ،ان قیمتوں کے ریکارڈ کو ٹائیگر فورس پورٹل پر شیئر کیا جائے گا،ہفتے کو ہونے والی ملاقات میں اس معاملے پر مزید گفتگو ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close