کئی گھنٹے سے بجلی بند، 6 فٹ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو پانی کی فراہمی بند، زندگی عذاب ہونے لگی

کراچی(پی این آئی)کئی گھنٹے سے بجلی بند، 6 فٹ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو پانی کی فراہمی بند، زندگی عذاب ہونے لگی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے پانی کی پائپ لائن دو مقامات سے پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے شہر قائد کو پانی کی فراہمی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ایم ڈی واٹر

بورڈ اسد اللہ خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن کو ساڑھے 9 بجے سے بجلی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی ایک لائن دو مقامات سے پھٹ گئی ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن اور پانی فراہم کرنے والی لائن کے پھٹنے کی وجہ سے شہر قائد کو فراہمی آب متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔23 ستمبر 2020 کو بھی کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی اچانک مقطع ہوئی تھی تو بیک پریشر کی وجہ سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔ایم ڈی واٹر بورڈ کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور کونگی کے علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close