صبح صبح اچھی خبر، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالر بھجوا دیئے؟ مسلسل اضافہ جاری، وزیر اعظم عمران خان نے خبر دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)صبح صبح اچھی خبر، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالر بھجوا دیئے؟ مسلسل اضافہ جاری،وزیر اعظم عمران خان نے خبر دے دی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا ‏وبا کے باوجود ہماری معیشت کیلئے خوشخبری ہے ۔ستمبر2020 میں ترسیلات زر بڑھ کر 2 اعشاریہ 3 ارب

ڈالرز ہوچکی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وباءکےباوجود ہماری معیشت کیلئےمزید خوشخبری ہے ، ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ ستمبرسے 31فی صدجبکہ اگست 2020 سے 9فی صدزیادہ ہیں، اللہ کا بہت شکر ہے یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ یہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سےزیادہ رہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست 2020 میں ترسیلات زرکی مد میں 2095 ملین ڈالربھیجے جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں24 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جولائی2020 میں یہ ترسیلات 2,768 ملین ڈالرکی ریکارڈ سطح تک پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں