ڈبل سواری پر پابندی کا ایک ماہ کے لیے جاری حکم چند گھنٹے میں ، کیوں؟

کراچی(پی این آئی)ڈبل سواری پر پابندی کا ایک ماہ کے لیے جاری حکم چند گھنٹے میں واپس ہو گیا، کیوں؟، سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کی پابندی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔اتوار کی دوپہر کو سندھ حکومت نے کراچی میں ڈبل سواری پر ایک ماہ

کیلئے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ جس پر شہریوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی بحران کے دنوں میں بہت سارے لوگوں کا روزگار موٹرسائیکل پر ڈبل سواری سے وابستہ ہے۔اس کے بعد رات گئے سندھ حکومت نے نیا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ سییکیورٹی خدشات کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی ختم کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close