ملک کے ہر شہر میں عوامی ریفرنڈم اور عدم اعتماد ہوگا، اگر عوامی ریفرنڈم کو ناں مانا گیا تو عوام کا سیلاب اسلام آباد کی جانب ہوگا، ن لیگی لیڈر

لاہور(پی این آئی)ملک کے ہر شہر میں عوامی ریفرنڈم اور عدم اعتماد ہوگا، اگر عوامی ریفرنڈم کو ناں مانا گیا تو عوام کا سیلاب اسلام آباد کی جانب ہوگا، ن لیگی لیڈر، مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو سب اس پر

عمل کریں گے۔لاہور کی انسداد دہشت کردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےمسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کے ہر شہر میں عوامی ریفرنڈم اور عدم اعتماد ہوگا، اگر عوامی ریفرنڈم کو ناں مانا گیا تو عوام کا سیلاب اسلام آباد کی جانب ہوگا۔سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ترجمانوں کا ایک ٹولہ ہر گھنٹے کے بعد جھوٹ بولتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء نے دعوی کیا کہ جب پی ڈی ایم استعفوں کا فیصلہ کرےگی تو سب اس پر عمل کریں گے۔واضح رہے کہ نیب دفتر لاہور میں ہنگامے آرائی کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ، محمد صفدر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے مقدمے کا چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے چالان سے متعلق حتمی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close