سب ادارے اور حکومت ایک صفحے پر ہیں، حکومت کو کوئی فوری خطرہ نہیں

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے کالم ’’ کیا ہونیوالا ہے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ اپوزیشن کے گوجرانوالہ جلسہ کا سب سے بڑا اہم واقعہ مریم نواز کی شرکت ہوگا، شریف فیملی نے پچھلے چند ماہ میں اپنی جو اسٹرٹیجی بنا رکھی ہےاُس کے مطابق وہ آسانی سے گرفتاری نہیں دیتے۔ مریم نواز بھی جاتی امرا سے

باہر تب نکلیں گی جب کارکن اُنہیں لینے کے لیے گھر سے باہر آ جائیں گے تاکہ وہ باہر نکلیں تو کوئی اُنہیں گرفتار نہ کر سکے، حکومت اپنا مورچہ جاتی امرا لگائے گی اور کوشش کرے گی کہ کارکن وہاں پہنچ کر جمع نہ ہو سکیں، معاملہ جو بھی ہوگا حکومت اور اپوزیشن کی آنکھ مچولی بس شروع ہونے کو ہے، اس جنگ میں کون سرخرو ہوگا یہ چند دنوں میں سامنے آ جائے گا۔قومی منظر نامے پر نظر دوڑائیں تو سب ادارے اور حکومت ایک صفحے پر ہیں، بظاہر حکومت کو کوئی فوری خطرہ نہیں اور بقول وزراء کے 2023تک اُن کی حکومت ایسے ہی چلتی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close