ہم آپکے ساتھ ہیں، آرمی چیف نے کس کی گرفتاری کیلئے حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی؟

راولپنڈی(پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مذہبی سکالر مولانا ڈاکٹر عادل کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری میں ہر ممکن معاونت کی ہدایت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز عالم دین مولانا عادل خان کے قتل کیواقعے کی شدید مذمت

کر تے ہوئے اسے پاکستان کے دشمنوں کی جانبسے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ مجرموں کوانصاف میں کٹہرے میں لانے کے لئے سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی جائے۔واضح رہے کہ معروف عالم دین اور دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل کو گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close