نواز شریف عمران خان کو کیا گارنٹی دے کر باہر گئے ہیں؟ایک اور بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے گیٹ نمبر 4کی پیدوار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وہی وردی پہنی ہے جو ضیاالحق نے پہنی تھی ۔اپوزیشن عمران خان سے ڈری ہوئی ہے،لوگ عمران خان کو دیانت دار مانتے ہیں۔نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پر کوئی چوری اور کرپشن کا الزام نہیں ، لوگ عمران خان کو دیانت دار وزیراعظم مانتے ہیں، اپوزیشن عمران خان سے ڈری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں جو ضیاالحق کے جوتے چاٹ کر اسمبلی میں پہنچے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وہی وردی پہنی ہے جو ضیاالحق نے پہنی تھی،ساری قوم سے کہتا ہوں اپوزیشن کا ایجنڈا خوفناک ہے،نوازشریف نے جو غلطیان کی ہیں اسے دانتوں سے کھولنی پڑیں گی ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف عمران خاں کو پانچ سال کی گارنٹی دے کر باہر گئے ہیں۔عمران خان کو اپوزیشن سے کوئی بھی خطرہ نہیں، تحرک انصاف کی حکومت کو صرف مہنگائی سے خطرہ ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا ہے، لوگ مہنگائی کے معاملے پر عمران خان سے نفرت نہیں کرتے لیکن اختلاف رائے ضرور ہے، ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ میں نے کابینہ اجلاس میں بھی مہنگائی کی بات کی، ڈاکٹر فیصل کی ادویات مہنگی ہونے کے معاملے پر توجہ دلائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پروگرام کے بعد میسج کر کے کہتے ہیں کہ آپ نے غلط بات کی تھی لیکن میں نے ہمیشہ ان کو کہا کہ میں غریب کی آواز اٹھاتا رہوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف ملک میں انتشار پھیلارہی ہے ، جتنے مرضی جلسے جلوس کر لیں عمران خان کہیں نہیں جارہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو بہت منع کرتا ہوں کہ ٹی وی نہ دیکھا کریں لیکن وہ موبائل پر بھی خبریں سن رہے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close