6 کلو سونا، 2 بوری کرنسی نوٹ اور ایک بوری پرائز بانڈ برآمد، نیب نے سرکاری ادارے کے امیر ترین نائب قاصد کو پکڑ لیا

بہاولنگر (پی این آئی) جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں بطور نائب قاصد اور چوکیدار کے طور پر کام کرنے والے افراد کے کروڑوں روپے کے اثاثے سامنے آگئے۔ترجمان نیب کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس بہاولنگر میں بطور نائب قاصد کام کرنے والے شخص کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اور

رہائشی جائیدادیں ہیں۔ نیب کی جانب سے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر سونا، کرنسی نوٹ اور پرائز بانڈ برآمد کیے گئے ہیں۔نیب کی کارروائی کے دوران ملزم فرار ہوگیا جبکہ نیب ملتان کے حکام نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کے گھر سے 6 کلو سونا، 2 بوری کرنسی نوٹ اور ایک بوری پرائز بانڈ برآمد کیے گئے ہیں۔دوسری جانب مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ نیب نے ڈی سی آفس کے نائب قاصد اور چوکیدار کے خلاف کارروائی کی ہے۔ نائب قاصد نے 62 سے زائد جائدادیں بنا رکھی ہیں جن کی مالیت 280 ملین روپے سے زیادہ ہے جبکہ چوکیدار نے 30 جائیدادوں بنائی ہیں جن کی مالیت 31 ملین روپے سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close