اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے بارے میں امریکا بھی سمجھتا ہے کہ وہ ایماندار شخص ہیں ، اسی وجہ سے اس وقت امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت اچھے ہیں ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے نواز شریف کو 3 بار دیکھ لیا ہے
، یہ کمال کی بات ہے کہ نوازشریف کی طرف سے امریکا سے کہا جارہا ہے کہ میرے خلاف کیس ہیں اور مجھے سپریم کورٹ نے مجرم قرار دے دیا ہے اس صورتحال میں آپ مجھے بچائیں ۔ظفر ہلالی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا سے تعلقات عمران خان کی حکومت آنے سے پہلے کے مقابلے میں اب یہ بہت بہتر ہیں ، ہمیں سمجھنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان اور امریکا میں تعلقات کیسے ہیں؟ کیوں کہ وزیراعظم عمران خان نے نا صرف امریکا بلکہ خاص طور پر موجودہ صدر ٹرمپ کے ساتھ اچھے تعلقات بنالے ہیں کیون کہ ٹرمپ انتظامیہ کو معلوم ہے کہ عمران خان ایک ایماندار اور مشہور لیڈر ہیں ۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کو مجھ سے مسئلہ نہیں ہے آئی ایس آئی کو پتا ہے میں کیسی زندگی گزار رہا ہوں، مجھےبھی فوج سےکوئی مسئلہ نہیں ہے، جب کہ نوازشریف کی ہر آرمی چیف سے لڑائی ہوجاتی ہے کیوں کہ وہ ان کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں، ان سے پوچھو کیوں اکٹھے ہوئے ہیں؟ یہ اس لیے اکٹھے ہوئے کہ قانون کی بالادستی نہیں مانتے ، یہ کہتے ہم چوری کریں، ڈاکے ماریں، ہمیں کوئی نہ پوچھے، عدالت نے2سال بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ کیا وہ کہتا مجھے کیوں نکالا؟ وہ اس لیے نہیں مانتے کہ وہ کہتے ہم قانون سے بالاتر ہیں،اس کلاس کے 30سال دیکھ لو، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سڑکوں پر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے؟ ہمارے جلسے ان سے کہیں بڑے تھے، ان سب کے جلسوں سے بڑا ہمارا جلسہ ہوتا تھا، لوگ نظریے پر نکلتے ہیں، خود لندن میں بیٹھا ہے، لیکن لوگوں کو کہتے باہر نکلیں، قیمے کے نان اور پیسے بھی کھلا دیں، پھر بھی لوگ نہیں نکلیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں