شیخ رشید احمد نے مہنگائی کو حکومت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیدیا لوگ عمران خان سے نفرت نہیں کرتے، مہنگائی کے سبب اختلاف ضرور کرتے ہیں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مہنگائی کوحکومت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے لوگوں کونفرت نہیں ،مہنگائی کے سبب اختلاف ضرورہے، مہنگائی کو وزیر اعظم ختم کریں گے ،اپوزیشن جتنے جلوس جلسے کرنے ہیں ، عمران خان کہیں نہیں جارہے ۔ نجی ٹی

وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں غریب کی بات کرتاہوں اورکرتارہوں گا۔انہوںنے کہاکہ میں نے کابینہ اجلاس میں دوائیوں کی قیمت کے بارے میں بات کی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بہت کچھ سیکھاہے،بہت سے وزرا ناتجربہ کاربھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سے لوگوں کونفرت نہیں ،مہنگائی کے سبب اختلاف ضرورہے، مہنگائی کو عمران خان ختم کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ نوازشریف نے جوغلطیاں کی ہیں وہ گھانٹھیں اپنے دانتوں سے کھولیں گے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے خودنوازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینے کی حمایت کی۔ انہوںنے کہاکہ استحکام کیخلاف عالمی ایجنڈاہے اوریہ اس کا آلہ کاربن رہے ہیں،ساری قوم سے کہتاہوں اپوزیشن کا ایجنڈا خوفناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کواختلاف رائیکاحق ہے،جلسے جلوس کریں ، بعدمیں ان کوٹوٹناہے۔ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، ان کوجتنے جلوس کرنے ہیں کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پرتو کوئی چوری اورکرپشن کا الزام نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close