وزیر اعظم نے دال، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں کم کرانے کے لیے حکمت علی تیارکر لی، ٹائیگر فورس کا کیا کردار ہو گا؟ جانیئے

اسلام آباد( آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے روز میں کنونشن سنٹر میں اپنی ٹائیگر فورس سے ملوں گا، تب تک ہمارے رضاکار اپنے قرب و جوار میں باقاعدگی سے دال، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں معلوم کریں اور انہیں ٹائیگر فورس کے پورٹل پر ڈالیں۔ ہفتے کو منعقدہ نشست میں ہم ان پر

تبادلہ خیال کریں گے، ان خیالات کا اظہار اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close