برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، برٹش ایئرویز نے لاہور کیلئے پروازوں کی تیاریاں مکمل کر لیں

لاہور(آئی این پی) برٹش ایئرویزنے لاہورکیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں،برٹش ایئرویزکی پہلی پروازآج (سوموار) لندن سے لاہورکیلئے اڑان بھرے گی۔ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے لاہور کیلئے 300 سے زائد مسافروں کو لے کر پرواز روانہ ہوگی، پرواز13اکتوبرکی صبح

لندن سے لاہورپہنچے گی،لاہور ایئرپورٹ پربھی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،لاہور ایئرپورٹ پربرطانوی سفارتی عملہ اورسی اے اے کے افسران مسافروں کااستقبال کریں گے۔واضح رہے کہ برٹش ایئر ویز نے لاہور میں پروازیں شروع کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں