لاہور(آئی این پی) محکمہ آبپاشی کا محکمے کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ، سالانہ 24 کروڑ 61 لاکھ سے زائد کی بچت ہوگی، کنال پٹواریوں کی 3639 پوسٹوں میں سے ایک ہزار 945 پوسٹیں ختم کر کے پیسے بچانے کی تیاری، سمری منظوری کے لیے وزیر اعلی کو ارسال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق کئی پوسٹوں کو ختم
کرنے اورکئی کو اپ گریڈ کرنے کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دی گئی، جس کے مطابق کنال پٹواریوں کی سینکڑوں سیٹیں ختم کر کے پیسے بچانے کی تیاری کی جا رہی ہیں، کنال پٹواریوں کی تین ہزار 6 سو 39 پوسٹوں میں سے ایک ہزار 9 سو 45 پوسٹیں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ہر کنال پٹواری کو موجودہ 10 ہزار ایکٹر کے بجائے ، 12000 ایکٹر پر تعینات کرنے کی سفارشات کی گئیں ہیں، ڈپٹی کنال کلکٹر کی تعداد 46 سے بڑھا کر 62 کرنے کی تجاویز دی گئی ہے۔محکمہ آبپاشی نے کنال کلکٹر کی پوسٹیں 7 سے بڑھا کر 21 کرنے کی تجاویز دی ہے، جبکہ کنال پٹواریوں کی پوسٹ کو اپ گریڈ کر کے سکیل 7 کے بجائے سکیل 11 کرنے کی سفارشات کی گئیں ہیں، کنال پٹواریوں کی استعدادکار بڑھانے کے لیے ماہانہ سٹیشنری کے لیے ایک ہزار جبکہ ٹریولنگ الانس کی مد میں ماہانہ 3000 دینے کی سفارشات کی گئیں ہیں، جبکہ محکمہ آبپاشی نے ذیل دار کا موجودہ ٹریولنگ الانس 180 روپے سے بڑھا کر 5000 ماہانہ کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں