اپوزیشن حکومت کے خلاف مذہب کارڈ کے استعمال کا منصوبہ بنا رہی ہے، کیا نتائج ہوں گے؟ بڑے وزیر کے خدشات

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذھب کارڈ کے استعمال کا ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی تحریک مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس اور مذھبی جذبات

سلگانے کی کوششش ہے، اس تحریک سے فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک کا پرتشدد ہونا بعیداز قیاس نہیں، کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ نگار اس تحریک کو انتشار کا استعارہ ہی سمجھے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close