کراچی(پی این آئی)مولانا ڈاکٹر عادل خان کو کس طرح قتل کیا گیا؟ سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، فائرنگ سے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہونے والے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمر
خطاب کے مطابق فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان نظرآرہے ہیں جب کہ بیک اپ پر اور بھی لوگ ہوسکتے ہیں،انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق یہ فرقہ واریت کی سازش ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فوری تفصیلات کے مطابق مولانا عادل کی گاڑی شاہ فیصل میں مٹھائی کی دکان پر رکی تھی اور جیسے ہی گاڑی رکی موٹرسائیکل پرسوار ملزمان اتر کر آئے اور گاڑی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں مولا عادل خان اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ جس گاڑی پرفائرنگ ہوئی اس میں 3 لوگ موجود تھے جن میں مولانا عادل، مقصود اور عمیر سوار تھے،گاڑی رکنے پر عمیر شمع شاپنگ سینٹرپر مٹھائی کی دکان سے مٹھائی لینےگیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ٹارگٹ کرکے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق ایسا لگتاہےکہ دہشت گرد ان کا پیچھا کررہے تھے،موقعے سے نائن ایم ایم کے 5 خول ملے ہیں، موٹرسائیکل پر3حملہ آور سوار تھے اور حملہ آوروں نے موٹرسائیکل مخالف سمت میں کھڑی کی ہوئی تھی۔مولاناڈاکٹرعادل خان شہیدکی نمازجنازہ صبح9بجے اداکی جائےگی۔ نمازہ جنازہ جامعہ فاروقیہ فیز 2 حب چوکی میں اداکی جائےگی۔ مولاناڈاکٹرعادل خان کی تدفین بھی جامعہ فاروقیہ فیز2حب چوکی میں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں