ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی(پی این آئی)ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی، نوٹیفیکیشن جاری، سندھ حکومت نےامن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث کراچی میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پرایک ماہ کیلیے پابندی لگا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ایک ماہ کیلیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی،محکمہ داخلہ

سندھ نے ڈبل سواری پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کاکہناہے کہ صحافی،بزرگ اور12سال سے کم عمرکے بچوں پراطلاق نہیں ہوگا،شہرمیں دستی بم حملے اوردیگروارداتوں میں اضافہ ہواہے،پابندی کے فیصلے سے امن قائم رکھنے میں مددملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close