اپوزیشن کی تحریک میں مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس بھی شامل ہوں گے اور فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہو گا

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن کی تحریک میں مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس بھی شامل ہوں گے اور فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کا پرتشدد ہونا بعید از قیاس نہیں، اس تحریک میں اصل چیلنج مذہب کارڈ کے استعمال کا ہے۔سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک میں مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اقدام مذہبی جذبات سلگانے کی کوشش ہے، اس تحریک سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ کار اس تحریک کو انتشار کا استعارہ ہی سمجھے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close