بغاوت کیس، نواز شریف کےسوا سب لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)بغاوت کیس ، نواز شریف کےسوا سب لیگی رہنماؤںکے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ، لاہور میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں پولیس نے نواز شریف کےسوا سب لیگی رہنماؤں کے نام نکال دیے۔شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، خواجہ آصف، احسن

اقبال، رانا ثناء ﷲ، لیفٹیننٹ (ر)جنرل عبدالقیوم، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مدعی بدر رشید کے بیان کے بعد خصوصی تفتیشی ٹیم نے ایف آئی آر سے چار دفعات نکال دیں ، بغاوت پر اُکسانے کی دفعہ برقرارہے۔اس سے پہلے وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ غلط ہوا ، یہ اچھا نہیں ہوا، حکومت کے کسی بھی فرد نے نواز شریف پر مقدمے کی تعریف نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close