کورونا کیسز میں اضافہ، وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقے سیل کردیے گئے

اسلام آباد(پی این آئی) کرونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے کئی علاقے سیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے مختلف گلیاں سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایچ او) کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹرز

کی ان گلیوں کو بند کیا جائے جن میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔مراسلے کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی 25 اور 29 نمبر گلی کو سیل کیا جائے۔ جبکہ سیکٹر جی ٹین فور کی 38،44،45،46،47 اور 48 نمبر گلی کو سیل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 نمبر گلی کو سیل کیے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ میٰڈیا ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں کورونا کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔ عوام اور ادارے تعاون کریں تاکہ کرونا سے مکمل نجات حاصل کی جا سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی ایچ او کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد ماڈل سکول جی سکس ون،تھری میں کرونا کے دو ،جی الیون فور میں قائم نجی سکول میں دو ،ایچ ایٹ ون اور فور میں قائم نجی کالجز میں دو، دو ،آئی نائن تھری میں قائم نجی سکول میں پندرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خطوط کے متن میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر تعلیمی اداروں کے احاطہ کو بند کر کے ڈس انفیکشن کی جائے، اس سے پہلے سترہ تعلیمی اداروں کو دو سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔ ان علاقوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث ڈی ایچ او نے ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close