جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا، تحریک انصاف قیادت نے بتا دیا

رائیونڈ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء عامر خاں میئو نے کہا کہ جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی تو سخت ایکشن ہوگا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا عزم فرسودہ نظام کو یکسر تبدیل کرکے عوامی امنگوں کے مطابق بنانا، پنجاب کا ریونیوں

عوام کی خدمت کے لیئے وقف عوامی مسائل کے فوری حل کے لیئے کھلی کچہریاں لگانیکا فیصلہ خوش آئند ہے ، نواز شریف عدالتی مفرور اور سزایافتہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لندن جانے کی اجازت دی لیکن لندن مقیم سیاسی دفتراور میڈیا سیل بناکر پاکستان کے خلاف سازشیں کر کے عوام اور ملک کی جڑیں کاٹ رہا ہے، اب نہ ہی حکومت سے اور نہ ہی کسی عدالت سے کوئی ریلیف کی امید رکھے، وہ ان خیالات کا اظہار بابلیانہ اپنے ڈیرے پر کارکنان اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اے پی سی کے زریعے حکومت کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، عوامی کی دولت لوٹ کر عوام کو کنگال کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا نیب حساب مانگتی ہے تو بلا امتیاز احتساب پر ا نگلی اٹھائی جا رہی ہے اور الزام تراشی سے پاکستانی قو م بخوبی واقف ہوچکی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close