مریم صفدر سیاسی میدان دنگا فساد کے لئے سجا رہی ہے،ملک کو دیوالیہ کرنے والے کرپشن بچانے کے لیئے متحد ہورہے ہیںپی ٹی لیڈر بھی بولنے لگے

رائیونڈ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء علامہ اقبال ٹاؤن صدر پی پی حلقہ171کے ٹکٹ ہولڈر رانا جاوید عمر نے کہا کہ مریم صفدر سیاسی میدان دنگا فساد کے لیئے سجا رہی ہے،ملک کو دیوالیہ کرنے والے کرپشن بچانے کے لیئے متحد ہورہے ہیں ، مصنوعی مہنگائی کا شور مچاکر حکومت کو

بدنام کیا جارہا ہے، مریم صفدر برق رفتاری سے پارٹی کو ملیا میٹ کر رہی ہے،ن لیگ اور پی پی کے وائرس سے پاکستان میں پھیلنے والی بیماریوں کا علاج کرپشن کے نا سور کا خاتمہ سے ہی ممکن ہے،وہ ان خیالات کا اظہار سلطانکے اپنے ڈیرے پر کارکنان اور میڈیا سے کر رہے تھے، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی جماعت اور عمران خان ایک جدوجہد کا نام ہے،عوام کی ترقی خوشحالی کی منزل قریب تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیئے تحریک انصاف بھرپور جدوجہد کر رہی ہے بہت جلد آزاد خطہ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی اور آزاد خطہ کی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا ،اپوزیشن کی ہر تحریک پانی کا بلبلہ ثابت ہوگی، حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے اصل میں احتسابی گھیرے سے نکلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close