سوات (این این آئی)سوات یونیورسٹی کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر نے انتظامی افسران پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا ہے۔خاتون اسسٹنٹ پروفیسر نے کانجو پولیس اسٹیشن میں سوات یونیورسٹی کے انتظامی افسران کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست بھی جمع کرادی۔درخواست میں خاتون پروفیسر نے الزام لگایا کہ
یونیورسٹی رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار مجھے رات میں فون کرکے ذہنی اذیت دیتے ہیں۔ترجمان سوات یونیورسٹی نے خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ضابطے کے تحت گزشتہ ہفتے خاتون کو ویمن کیمپس کی اضافی ذمے داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں