مولانا فضل الرحمن نے 15 اکتوبر کی سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کر لیا، کون کون شریک ہو گا، ایجنڈا کیا ہے؟ جانیئے

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 15 اکتوبر کی سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے،اجلاس میں مرکزی اور صوبائی تنظیم کی

تکمیل اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں احتجاجی مظاہروں اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا تعین کیا جائے گا اجلاس میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close