جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانوالا جلسہ گاہ بن جائیگا،6 1اکتوبر کو پورے پاکستان کے لوگ عمران خان الوداع کہیں گے، ن لیگی لیڈر کی دھمکی

گوجرانوالہ (این این آئی)مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر 16 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانوالا جلسہ گاہ بن جائے گا۔16اکتوبرکو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے ن لیگ کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں

گوجرانوالہ میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ گوجرانوالہ کی انتظامیہ کشمکش کا شکار ہے کہ کس جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے جس سے پوچھنا ہے پوچھ لیں ،جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانوالہ جلسہ بن جائیگا۔اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو پورے پاکستان کے لوگ عمران خان الوداع کہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ماسک پہن کرکورونا ختم کرسکتے ہیں لیکن ایک بیماری عمران خان کی حکومت ہے جو ماسک پہن کر بھی ختم نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ آٹا چینی چوروں کے خلاف فیصلہ سْنائے گا ، جو بیٹیوں کے ساتھ جیل جاتے ہیں، اْنھیں جیلوں سے نہ ڈراؤ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close