نجی کمپنیوں نے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کر دیا، شیخ رشید بے خبر نکلے، کیا ایکشن لیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)نجی کمپنیوں نے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کر دیا، شیخ رشید بے خبر نکلے، کیا ایکشن لیا؟ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں نے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ملتان، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس کا کرایہ 650 سے 700 کر دیا گیا،

راولپنڈی سےچھب کا کرایہ 250 سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا ہے۔راولپنڈی سےچھب تک مہر ایکسپریس کا بچوں کا کرایہ 125 سے 200 روپے کردیا گیا، اٹک سے جنڈ جانے والی جنڈ ایکسپریس کا کرایہ بھی 70 سے 90 روپے کردیا گیا ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے نے نجی کمپنیوں کا ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، ریلوے ہیڈ کوارٹر میں کرایوں میں اضافے سے متعلق انکوائری جاری ہے۔ترجمان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کےتحت نجی کمپنیاں کرائے 10 فیصد مشروط بڑھا سکتی ہیں۔ ویلیو ایڈیشن پر ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close