احتجاجی سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ن لیگ میں اکھاڑ پچھاڑ، لاہور کے جلسے کی انتظامی کمیٹی کی سربراہی تبدیل کیوں کر دی گئی؟

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 13دسمبر کو لاہور میں شیڈول کئے گئے جلسے کے انتظامات کیلئے اعلان کردہ کمیٹی میں تبدیلی کردی، خواجہ سلمان رفیق کی جگہ سردار ایاق صادق کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے لاہور میں 13دسمبر کے جلسے کی تیاریاں شروع

کردی ہیں جس کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کی جگہ مرکزی رہنما سردار ایاز صادق کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرویز ملک کو کنوینر ہوں گے۔ کمیٹی میں سمیع اللہ خان، خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر، ملک احمد،میاں مرغوب،میاں نعمان ، سیف الملوک،رانا مبشر،رانا ارشد،شیخ وسیم اورپیر اشرف رسول شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close