شہباز شریف کا خاندان مشکل میں، سلمان شہباز کی طلبی کے اشتہارات کمرہ عدالت ، ان کی رہائش گاہ اور عوامی مقامات پر آویزاں کردیے گئے

لاہور (آئی این پی ) احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف اشتہاری

کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ عدالتی حکم پر سلمان شہباز کی طلبی کے اشتہارات کمرہ عدالت ، ان کی رہائش گاہ اور عوامی مقامات پر آویزاں کردیے گئے ہیں، نوٹس میں تحریر ہے کہ سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تاہم وہ پیش نہ ہوئے، وہ جان بوجھ کرعدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے، سلمان شہباز 13 اکتوبر کو عدالت پیش ہوکر ٹرائل کا سامنا کریں۔ عدالت نے ڈی جی نیب کو آئندہ سماعت پر سلمان شہبازشریف کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close