نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ،دو اخبارات میں آئندہ ہفتے سابق وزیر اعظم کی طلبی کے اشتہار شائع کرائے جائیں گے

اسلام آباد (این این آئی)العریزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی معاملہ پر دو اخبارات میں آئندہ ہفتے نواز شریف کی طلبی کے اشتہار جاری ہونگے۔ اسلام آبادہائی کورٹ نے نوازشریف بذریعہ اشتہار 24 نومبر کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے ،اشتہار کے متن کے مطابق

آپ کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے، چوبیس نومبر تک عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔ متن کے مطابق سرنڈر نہ کرنے کی صورت میں عدالت ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت اشتہاری قرار دے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close