اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان 671کیسز رپورٹ ہوئے اور چھ افراد چل بسے ۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 671 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ
چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں ایکٹیو کیسز 8646 رہ گئے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 303062 ہو گئی ہے،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 318266 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6558 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 139910 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 100484 خیبرپختونخوا میں 38273 بلوچستان 15498 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 17210 آزاد کشمیر 2991 گلگت بلتستان میں 3900 کورونا مریضوں کی تعداد ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 33665 ٹیسٹ کئے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 3828952 ٹیسٹ ہو چکے، این سی او سی کے مطابق ملک بھرکے ہسپتالوں میں 69 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ،ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں،اس وقت 781 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں