عمران خان منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے طلال چوہدری کا وزیراعظم کے طنز پرشدیدرد عمل

اسلام آباد(پی این آئی) ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے وزیراعظم کی جانب سے طنز پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔ٹوئٹر پرجاری بیان میں طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں کہ

کیلی فورنیا سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، انہوں نے ان پر ذاتی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔ طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ جس حکومت کو سیاسی مخالف کو اسکینڈلائز کرنے کے لیے خواتین کا نام چاہیے ہو اس پرترس کھایا جاسکتا ہے، عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔یادرہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نام لیے بغیر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر طنز کیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close