اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنے کی اپیلیں کرنے والی حکومتی پارٹی خود آج لیاقت باغ میں جلسہ کر رہی ہے، اپوزیشن کو موقع مل گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے فواد چوہدری کے جلسوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہونے سے قبل ہی بوکھلا گئی ہے، حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسوں میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اپنے بیان

میں انہوںنے کہاکہ تبدیلی سرکار کچھ بھی کرلے اب پی ڈی ایم کی تحریک رکنے والی نہیں، حکومت جلسے منسوخ کروانے کے لئے کورونا کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے نتیجے میں نام نہاد تبدیلی سرکار کو گھر جانا پڑے گا، وزراء ایک طرف اپوزیشن کے جلسے منسوخ کروانا چاہتی ہے جبکہ خود آج لیاقت باغ میں جلسہ کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیل سکتا ہے پی ٹی آئی اے کے جلسوں سے نہیں؟پیپلزپارٹی کی کورونا صورتحال پر گھری نظر اور احساس ہے،پیپلزپارٹی نے جس طرح کورونا کی روکتھام کے لئے اقدامات اور کامیابی حاصل کی اس کی پوری دنیا نے تعریف کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close