ن لیگ کے باغی ایم پی اے کو مشتعل کارکنوں نے کس فیصلے پر مجبور کر دیا؟

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کے باغی ایم پی اے کو مشتعل کارکنوں نے کس فیصلے پر مجبور کر دیا؟مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے ن لیگ

کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ن لیگ کے باغی ارکان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیاانہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفیٰ اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جنہیں بعد ازاں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جب کہ ان ارکان میں مولانا غیاث الدین بھی شامل تھے۔مسلم لیگ (ن) نے ان ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا اور آج یہ ارکان پنجاب اسمبلی پہنچے تو دیگر لیگی ارکان اسمبلی نے ان کا گھیراؤ کیا اور ایوان میں داخل ہونے نہیں دیا۔واضح رہے کہ محمد فیصل خان نیازی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close