نوازشریف کیخلاف بغاوت پر ن لیگی رہنما مشتعل پارٹی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے سرپر لوٹا رکھ دیا گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں موجود اپوزیشن چیمبر میں ہوا

جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین کی سرزنش کی گئی۔ اس موقع پر نوازشریف کے فوج اور ریاستی اداروں کے بیانیے کی مخالفت کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اجلاس میں جانے کی کوشش کی تو اراکین نے انہیں دروازے پر ہی روک دیا۔رکن پنجاب اسمبلی کو میاں رئوف، مرزا جاوید اور خلیل سندھو نے دروازے پر روکا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے سرپر لوٹا بھی رکھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین نے میاں جلیل شرقپوری کو باغی قرار دیتے ہوئے انہیں اپوزیشن چیمبر سے باہر نکال دیا۔ اس دوران میاں رئوف اورجلیل شرقپوری کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اپوزیشن چیمبرسے باہر آنے کے بعد جلیل شرقپوری و دیگر اراکین کے خلاف اپنی ہی پارٹی ممبران نے نعرے بازی بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close