اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور خضدار سمیت دیگر شہروں میں چینی مخلتف نرخوں پہ فروخت کی جارہی ہے۔اس بات کا انکشاف وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریا ت کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت پورے ملک میں
سب سے زیادہ مہنگی چینی اسلام آباد میں فروخت کی جارہی ہے جب کہ سب سے سستی چینی سرگودھا اور خضدار میں فروخت ہو رہی ہے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں چینی کے نرخ 110 روپے فی کلو ریکارڈ کیے گئے ہیں جب کہ پشاور میں چینی 105 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔کراچی اور لاڑکانہ میں چینی کے نرخ 100 روپے فی کلو ہیں جب کہ راولپنڈی اور لاہور میں بھی چینی 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ، کوئٹہ اور بہاولپور میں بھی چینی 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔گوجرانوالہ، فیصل آباد اوربنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے ہے جب کہ سرگودھا اور خضدار میں چینی 95 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 97 روپے 62 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں