عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ن لیگی ایم پی ایز کارکنوں کے ہتھے چڑھ گئے، سر پر لوٹا رکھ دیا گیا، تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والےن لیگی ایم پی ایز کارکنوں کے ہتھے چڑھگئے، سر پر لوٹا رکھ دیا گیا، تفصیل جانیئے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملنے والے ن لیگی اراکین کیخلاف اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے جہاں مولانا غیاث الدین کو ایوان سے باہر نکال دیا وہیں رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے

سر پر لوٹا رکھ دیا ۔اس موقع پر لوٹے لوٹے کے نعرے بھی سننے کو ملے جبکہ پیر جلیل شرقپوری نےنعرے اور لوٹا سر پر رکھنے والے کارکن کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ تمہیں یاد ہے تمہاری ٹکٹ کی سفارش بھی میں نے کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملنے والے ن لیگی اراکین کیخلاف اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے جہاں مولانا غیاث الدین کو ایوان سے باہر نکال دیا وہیں رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھ دیا ۔میاں جلیل کا کہنا تھا کہ لیگی رکن میاں رؤف اوردیگر نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، یہ معاملہ جماعت کا نہیں بلکہ چند افراد کا ہے۔اسمبلی احاطے میں لوٹے لوٹے کے نعرے بھی سننے کو ملے جبکہ پیر جلیل شرقپوری نےنعرے اور لوٹا سر پر رکھنے والے کارکن کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ تمہیں یاد ہے تمہاری ٹکٹ کی سفارش بھی میں نے کی تھی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close