کچرے سے اب بجلی بنائی جائیگی، پاکستان کے بڑے شہر میں منصوبے کا آغاز

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے شہر قائد میں سے جمع ہونے والے کچرے پر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس حوالے سےجلد از جلد ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی رابطہ اور عملدرآمد کمیٹی(پی سی آئی سی)کا دوسرا اجلاس منعقد

ہوا جس میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کا معاملہ زیربحث آیا ،اجلاس میں بتایا گیا کہ کوڑا کرکٹ کی منتقلی کے 15 سٹیشنوں (جی ٹی ایس)میں سے صرف چھ کام کررہے ہیں لہذا چھ دیگر جی ٹی ایس کی بحالی یا تعمیر نو پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لینڈ فل سائٹس جو ہیں وہ بہت جلد بھر جائیں گی لہذا شہر سے جمع ہونے والے کچرے پر ایک پاور پلانٹ لگایا جاسکتا ہے،کچرے سے بجلی پیدا کرنے سے نہ صرف یہ کہ کچرے کوتلف کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سےزمین کی بھی بچت ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جلد سے جلد شہر میں جمع ہونے والے کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر عمل کیاجائے،پروجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والی فرموں کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لئے مدعو کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close