اگر نوازشر یف کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تواسکی ذمہ داری کس پر عائد ہو گی؟صوبائی وزیر نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(پی این آئی) صوبائی وزیرقانون راجہ محمد بشارت نے کہا ہے کہ پانامہ سیکنڈل (ن) لیگ کے دور میں آیا اگر نوازشر یف کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تواسکی ذمہ داری بھی انکی حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے،شاہد خاقان عباسی خود وزیر اعظم رہے وہ نوازشر یف کو کیوں انصاف نہیں دلا سکے؟سب سے زیادہ سٹر

یٹ پاور تحر یک انصاف کے پاس ہے اپوزیشن کو کسی بھی جلسے کی متعلقہ ڈی سی او سے اجازت لینا ہوگی۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ محمد بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی لہر آرہی ہے، اپوزیشن کو خود احساس کرنا چاہیے ،حکومت کرونا کے حوالے سے مسلسل اختیاطی تدابیر اپنانے کا کہہ رہی ہے، اشتہارات دیئے جارہے ہیں، اپوزیشن کو بھی اختیاطی تدابیر اپنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد ماضی کی طرح اس بار بھی ریت کی دیوار ثابت ہو گا،اپوزیشن نے کوئی بھی اپنا سیاسی پروگرام کرنا ہے تو متعلقہ ڈی سی سے قانون کے مطابق اجازت لیں، اپوزیشن نے لاہور میں ناکام سٹریٹ پاور شو کر کے اپنا شوق پورا کرلیا ہے، مزید بھی شو لگانا چاہتے ہیں لگا لیں،عوام انھیں مسترد کر چکی ہے، جتنی سٹریٹ پاور تحریک انصاف کے پاس ہے ،اتنی کسی جماعت کے پاس نہیں، یہ وقت اختیاطی تدابیر اپنانے کا ہے نہ کہ اپنی کرپشن بچانے کی خاطر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close