فوج مخالف بیانئے کی مخالفت جلیل شرقپوری کو مہنگی پڑ گئی،ن لیگی رہنمائوں نے باغی رکن اسمبلی کے سر پر لوٹا رکھ دی

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ کے رہنماؤں نے منحرف رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کے سرپر ’لوٹا‘ رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھنے کی کوشش کی گئی۔ میاں جلیل شرقپوری سے بدتمیزی کا واقعہ پنجاب اسمبلی

میں موجود اپوزیشن چیمبر میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین کی سرزنش کی گئی۔ اس موقع پر نوازشریف کے فوج اور ریاستی اداروں کے بیانیے کی مخالفت کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اجلاس میں جانے کی کوشش کی تو اراکین نے انہیں دروازے پر ہی روک دیا۔رکن پنجاب اسمبلی کو کو میاں رؤف، مرزا جاوید اور خلیل سندھو نے دروازے پر روکا اور اُن کے خلاف نعرے بازی کی اور اُن کے سرپر لوٹا بھی رکھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین نے میاں جلیل شرقپوری کو ’باغی‘ قرار دیتے ہوئے انہیں اپوزیشن چیمبر سے باہر نکال دیا۔ اس دوران میاں رؤف اورجلیل شرقپوری کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اپوزیشن چیمبرسے باہر آنےکے بعد جلیل شرقپوری و دیگر اراکین کے خلاف اپنی ہی پارٹی ممبران نے نعرے بازی بھی کی۔واضح رہے کہ میاں جلیل شرقپوری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف کا اداروں کے خلاف بیانیہ درست نہیں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں خلیل شرقپوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے علاقے کے اُس شخص نے مجھ سے بدتمیزی کی جس نے الیکشن میں کئی بار پارٹی قیادت سے ٹکٹ مانگا مگر اُس کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا، پارٹی کو ایسے لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے‘۔جلیل شرقپوری نے مزید کہا کہ ’مریم صاحبہ کو ایسے بے عقلوں کے خلاف ایکشن لیناچاہیے، واقعہ ابھی رونما ہوا ہے، دیکھتےہیں پارٹی قیادت کیا کارروائی کرتی ہے، اسمبلی کی سیڑھیوں پرمجھ سے بدتمیزی کی گئی۔ انہوں نے اعلیٰ قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ن لیگ سے ٹکٹ نہیں مانگا تھا بلکہ یہ خود میرے پیچھے ایک ہفتے تک بھاگتے رہے تھے، اگر میں نے بولنا شروع کیا تو بات بہت آگے نکل جائے گی‘۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں میاں جلیل شرقپوری نے نواز شریف کے فوج مخالف بیانے کی مخالفت کی تھی جس کے بعد ن لیگ کی قیادت و اراکین ان سے نالاں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں