پاکستانی پاسپورٹ کی طاقت، دنیا کے وہ ممالک جہاں پاکستانی بغیر ویزہ لئے بھی جا سکتے ہیں

اسلام آباد(پی این آئی) دنیا بھر میں تمام ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کے مطابق پاکستانی 8 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کی فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک میں پاکستان کا 70واں نمبر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ

کے حامل افراد 38 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں جن میں سے 30 ممالک میں پہنچنے پر ویزہ لینا پڑے گا جبکہ 8 ممالک ایسے ہیں جن میں پاکستانی پاسپورٹ والوں کو بغیر ویزے کے داخلہ مل سکے گا۔ان مما لک میں کمبوڈیا، مالدیپ، نیپال، کینیا، روانڈا، تنزانیہ، صومالیہ اور یوگانڈا شامل ہیں۔ جبکہ قطر سمیت 30 ایسے ممالک ہیں جہاں پہنچنے پر پاکستانی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے ’پاسپورٹ انڈیکس‘ کی فہرست میں نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا، رینکنگ میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار پاسپورٹ کی موبائیلیٹی ریٹ کو قرار دیا گیا ہے۔طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟ رپورٹ کے مطابق موبائیلیٹی ریٹ یا اسکور کسی بھی پاسپورٹ کی وہ طاقت ہے کہ جس کے ذریعے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ پاسپورٹ کتنے ممالک تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتا ہے، اس حساب سے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی فہرست میں نیوزی لینڈ کو پہلے جبکہ عراق کو آخری نمبر پر رکھا ہے۔ طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟وہ شہری جو نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھتے ہیں وہ 129ممالک کا سفر کرسکتے ہیں، 86 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 43 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت ان کو میسر ہے۔دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ پاکستان اس رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہے، پاسپورٹ انڈیکس میں عراق کو رینکنگ میں سب سے آخری پوزیشن دی گئی۔ فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد جرمنی، آسٹریا، لگزمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور اسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کی موبائیلیٹی ریٹ نیوزی لینڈ کے بعد سے سے بہتر ہے۔ رینکنگ میں پاکستان کا موبائیلیٹی ریٹ اس وقت 38 ہے یعنی ملکی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 38 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اور ان میں 8 ممالک کا ویزہ معاف ہے، 30 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close