تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، درجنوں اراکین قومی اسمبلی نے نواز شریف سے رابطہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) حکمراں جماعت تحریک انصاف بری طرح ہل گئی، درجنوں حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف سے رابطہ کیے جانے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی کا دعویٰ ہے کہ حکمراں جماعت تحریک انصاف میں دراڑین پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ صحافی

اظہر جاوید کا دعویٰ ہے کہ تحریک اںصاف کے کئی لوگوں نے نواز شریف سے رابطے کیے ہیں۔ایک درجن سے زائد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور وزرا کے ن لیگ لندن سیکریٹریٹ سے رابطے ہوئے۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور وزراء نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے ملاقات کیلئے ہاں کیے جانے کے بعد ملاقاتوں کو انتظام کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ کے بیشتر اراکین اسمبلی نواز شریف کے بیانیے سے سخت نالاں ہیں۔درجنوں لیگی اراکین اسمبلی اور دیگر رہنما اپنی جماعت کو خیر باد کہنے پر غور کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ اراکین اسمبلی نے تو باقاعدہ نواز شریف کیخلاف بغاوت بھی کر دی ہے۔ حکومت کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کے بیشتر لوگ اپنے قائد نواز شریف کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close