گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ، دوبارہ لاک ڈائون لگانے کا خدشہ

لاہور(پی این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا کیسز بڑھنے کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اجتماعات میں جانے سے گریز کرے، دنیا بھر میں عام اجتماعات پرمکمل پابندی لگ چکی ہے،سندھ میں بھی دوبارہ لاک ڈاؤن شروع چکا ہے، ایس اوپیز پر عمل کیا

جائے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پوری دنیا میں عام اجتماعات پرمکمل پابندی عائد ہوچکی ہے۔ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں کورونا وباء پر بہت مشکل سے قابو پایا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے عام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں۔عوام سے اجتماعات میں جانے پر مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ سندھ کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن شروع چکا ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں معمولی اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھی کرونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر ملک بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔ این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے۔ بڑے اجتماعات کے انعقاد کو روکنے پرغور کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں۔

close