24 گھنٹے میں کورونا کے 18نئے مریض سامنے آئے ،22صحتیاب ،ایکٹو کیسز کی تعداد 213رہ گئی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا کے شکار22مریض صحت یاب ہوگئے،صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد صرف 213رہ گئی ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزصوبے میں 1245افراد کے کورونا

ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 4اضلاع سے18نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار498ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 22مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار139ہوگئی صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد213رہ گئی ہے جبکہ 431افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 146 ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں اب تک 7878افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 589افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں