ن لیگی رکن اسمبلی نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن نے ایم پی اے فیصل نیازی سے استعفیٰ لے لیا ہے، استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات پر لیا گیا، پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیصل نیازی نے ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، استعفیٰ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آنے کے بعد لیا گیا۔ت فصیلات کے

مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ن لیگ کی پارٹی پالیسی اور قیادت کے بیانیئے کی نفی کرنے والے ارکان بھی شامل ہونے کے لیے پہنچ گئے لیکن وہاں پر لیگی ارکان نے قیادت کے خلاف بیانات دینے پر ان کو شدید طنز وتنقید کا نشانہ بنایا اور پارٹی اجلاس سے نکال دیا۔اس موقع پر ایم پی اے فیصل نیازی سے بھی استعفیٰ لیا گیا۔پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیصل نیازی نے ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آنے کے بعد لیا گیا۔ اسی طرح پارلیمانی اجلا س میں لیگی رکن جلیل شرقپوری اور غیاث الدین بھی گئے۔ پارٹی ارکان نے ایم پی اے جلیل شرقپوری کے سرپر لوٹابھی رکھا گیا۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ ہمارے علاقے کے شخص نے ہی مجھ سے بدتمیزی کی۔ اس شخص نے کئی بار ن لیگ کا ٹکٹ مانگا لیکن نہیں ملا۔ پارٹی کو ایسے لیگی رہنماؤں کیخلاف کاروائی کرنی چاہیے۔ اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات پر ایم پی اے غیاث الدین کے ساتھ بھی نارواسلوک کیا گیا۔ مولانا غیاث الدین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنا میرا آئینی حق ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنا کوئی گناہ نہیں ہے۔ جو وفادار ہے اسے نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔ پارٹی پر کچھ لوگ غاصب ہونا چاہتے ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے نوٹس کو ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ میں ایک منتخب نمائندہ ہوں اور کوئی شخص مجھے ایوان سے نہیں نکال سکتا۔ اپنے اوپر ہونے والے ظلم بتانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس گیا تھا، پارٹی سے غداری نہٰیں کی۔ انہوں نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ پارٹی معاملات خود دیکھیں اور پارٹی کارکنان کو لاوارث مت چھوڑیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close