حکومت کا انتقام ہماری حد تک ہوتا تو ہم بھگت لیتے لیکن یہ تو عوام سے انتقام لینا شروع ہو گئی ہے‘ حمزہ شہباز کا دعویٰ

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اگر حکومت کا انتقام ہماری حد تک ہوتا تو ہم بھگت لیتے لیکن یہ حکومت تو عوام سے انتقام لینا شروع ہو گئی ہے ، جس شہباز شریف نے اپنے خاندان کے کاروبار کا نقصان کیا وہ آج گرفتار ہے لیکن جس نے اربوں لوٹے اسے کورونا لاک ڈائون

میں راتوں رات باہر بھکا دیا گیا ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپوزیشن چیمبر میںپارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال اور عطا اللہ تارڑ نے خصوصی طو رپر اجلاس میں شرکت کی ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اس حکومت نے عوام سے علاج کا حق بھی چھین لیا ہے ، جو ڈائیلاسز سرکاری ہسپتالو ں میں دو سے تین ہزار کا ہوتا تھا اب وہ 13ہزار میں ہوتا ہے ، ہفتے میں تین دفعہ یہ عمل کرانے والا غریب 40ہزار روپے کہاں سے لائے گا، پہلے بھی ادویات مہنگی کی گئیں اوراب دوبارہ 250فیصد مہنگی کر دی گئی ہیں ، آٹا 100 روپے کلو میں بھی دستیاب نہیں،غریب نے بجلی کے بل اور روٹی کی خاطر دوائی لینی چھور دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان کے کاروبار کا نقصان کر کے چینی پر سبسڈی نہ دینے والا شہباز شریف آج گرفتار ہے اور اربوں روپے لوٹنے والا کورونا لاک ڈائون میں راتوں رات لندن بھگا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو ہم سوچتے تھے عوام سے وعدے کئے ہیں تو انہیں کیسے پورا کریں گے کسی کے پاس جادوکی چھڑی نہیں تھی لیکن اللہ کا شکر ہے ہم نے اپنے وعدے پورے کئے، ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور ہوئے ، ہماری گروتھ 5.8پر تھی لیکن آج معیشت زمین بوس ہو چکی ہے۔ا نہوںنے کہاکہ احسن اقبال نے ٹھیک کہا ہے کہ اگر ہم بھی پکڑ دھکڑ اور انتقام میں لگ جاتے تو شاید پھر ترقی حاصل نہ کرسکتے ، یہ انسان کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چین نے جب ہماری ہینڈ ہولڈنگ کی اور ہمارے قائد نوازشریف اور شہباز سے بے شمار ہوئیں تو شروع میں وہ بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہوئے کہ پاکستان کے ساتھ ہم 55ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں ،کیا پاکستان کی اتنی استعداد ہے ، لیکن اللہ کے کرم اور اپنے عزم سے ہم چین کے اعتماد پر پورا اترے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکلات سے گھبرانے والے نہیں انشا اللہ یہ مشکل وقت بھی کٹ جائے گا لیکن ہم عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ کہتے ہیں نواز شریف غدار ہے، کہتے ہیں اشتہار چھاپ دو ،یہ وہی نواز شریف ہے جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، یہ وہی نواز شریف ہے جس نے موٹر وے بنائی اور ایف 16موٹر وہاں لینڈ کر رہے ہیں، رد الفساد اور ضرب عضب میں اسی فوج کے ساتھ مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور کراچی جو کھنڈر بن گیا تھا اس کو امن کا گہوارہ بنایا ، جس نے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھا آپ اس کو غدار کہتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close