نیویارک میں پی آئی کا ہوٹل روز ویلٹ فروخت کرنے کا مقصد کیا ہے؟بڑا الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویزرشید نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست پاکستان کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل اس لیے بند کر دیا گیا تاکہ اسے فروخت کرکے اے ٹی ایم کے پیٹ بھرے جاسکیں۔ن لیگ کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کی شناخت اور عوام

کی ملکیت ہے، ہوٹل اونے پونے داموں خریدنے کے لیے حکومت کے بیوپاری دوست سرگرم ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ پاکستان کے قیمتی اثاثوں کی لْوٹ سیل کے پلان کا نوٹس لے۔پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل فروخت کرکے پی آئی اے کو دفن کرنے جارہی ہے۔خیال رہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ملکیت نیو یارک کے معروف ہوٹل روز ویلٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close